رسائی کے لنکس

آئرلینڈ کی نیدرلینڈ کے خلاف کامیابی


آئرلینڈ کی نیدرلینڈ کے خلاف کامیابی
آئرلینڈ کی نیدرلینڈ کے خلاف کامیابی


کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جمعہ کو عالمی کرکٹ کپ کے گروپ بی کے ایک میچ میں آئرلینڈ نے نیدرلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیدر لینڈ کی کرکٹ ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ آئرلینڈ نے یہ ہدف 48 ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آئرلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور افتتاحی بلے باز پی آر اسٹرلینگ نے بنائے انھوں نے 72 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔

نیدرلینڈ کی طرف سے ٹین ڈوکیٹے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی تھے جنہوں نے ایک سو آٹھ گیندوں پر 106 رنز بنائے۔

دونوں ٹیمیں گروپ بی کا اپنا آخری میچ کھیل رہی تھیں اور اِن میں سے کوئی بھی ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں نہیں پہنچ سکی ہے۔ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز عالمی کپ اور برصغیر میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس سے قبل سات میچ کھیلے گئے ہیں ۔ان میں سے پانچ آئرلینڈ نے اور ایک نیدرلینڈز نے جیتا ہے جبکہ ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

دریں اثناء ایک روز قبل چنائے میں گروپ بی کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹھارہ رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی اپنی اُمیدوں کو روشن رکھا ہے۔

تاہم اگر اس گروپ کے اپنے آخری میچ میں عالمی کپ کا شریک میزبان بنگلہ دیش مضبوط حریف جنوبی افریقہ سے میچ جیت جاتا ہے تو انگلینڈ کی اُمیدوں پر پانی پھر سکتا ہے۔


XS
SM
MD
LG