رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

05:01 15.3.2020

کرونا وائرس پر کنٹرول کے لیے سرحدیں بند کرنے کو اولیت دی جا رہی ہے

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے ملکوں نے ہفتے کے روز اپنی سرحدیں بند کر دیں۔ ملک میں داخلے پر سخت بندشیں عائد رہیں، قرنطینہ کی لازمی شرط پر عمل کیا جاتا رہا اور بڑے اجتماعات پر پابندی جاری رہی۔

رائٹرز کی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 مارچ تک چین سے باہر کی دنیا میں ایپل کے اسٹوروں کا کاروبار بند رہے گا۔ ادھر چین میں جمعے کے روز سے تمام 42 اسٹور کھول دیے گئے۔ یہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب چین کی سر زمین پر ڈرامائی طور پر وائرس کے پھیلاؤ میں قدرے کمی نظر آ رہی ہے۔

چونکہ دنیا بھر میں 5000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور لگ بھگ ڈیڑھ لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔ تمام ملکوں نے عجائب خانے بند کر دیے ہیں۔ سیاحتی کشش والے مقامات اور تقریبات کا انعقاد روک دیا گیا ہے، تاکہ کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ کم سے کم ہو۔

کولمبیا نے بتایا ہے کہ وہ ونزویلا کے ساتھ اپنی سرحدیں بند کر دے گا اور یورپ یا ایشیا سے واپس آنے والے سیاحوں کو روک دے گا، جب کہ جمعے کی شب سے یورپ سے امریکہ آنے والے زیادہ تر افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

12:17 15.3.2020

تفتان کے قرنطینہ مرکز میں مقیم پاکستانی پریشان

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایران سے پاکستان آنے والے زائرین کو تفتان کے قرنطینہ مرکز میں رکھا جا رہا ہے۔ لیکن شہری وہاں عدم سہولیات کا شکوہ کر رہے ہیں۔ قرنطینہ مرکز میں لوگوں کو کیا مشکلات درپیش ہیں؟ جانتے ہیں وہاں مقیم ایک پاکستانی کی زبانی۔

تفتان کے قرنطینہ مرکز میں مقیم پاکستانی پریشان
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:16 0:00

12:59 15.3.2020

ازبکستان میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

ازبکستان کی وزاتِ صحت نے کہا ہے کہ اتوار کو ملک میں کرونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ متاثرہ فرد ازبکستان کا شہری ہے جس نے حال ہی میں فرانس کا سفر کیا تھا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ازبکستان تین کروڑ 40 لاکھ کے لگ بھگ آبادی والا ملک ہے۔ مقامی وزارتِ صحت کے مطابق حکام ملک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

ازبکستان کی سرکاری ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ یورپی شہروں، ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ جانے والی اپنی کچھ فلائٹس کو یا تو معطل کر رہے ہیں یا ان پر پابندی عائد کر رہے ہیں جو اپریل تک نافذ رہے گی۔

13:33 15.3.2020

کرونا وائرس سے 5800 ہلاکتیں، ڈیڑھ لاکھ سے زائد مریض

کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5800 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وبائی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق کرونا وائرس کا پھیلاؤ چین سے شروع ہوا تھا لیکن اب وہاں کیس کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ ہفتے کو چین میں 'کووڈ 19' کے 20 مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد چین میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 844 ہو گئی ہے۔ تاہم مریضوں کی بڑی تعداد میں صحت یابی کے بعد گھروں کو لوٹ چکی ہے۔

چین میں ہفتے کو مزید 10 ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں مجموعی ہلاکتیں 3199 ہو گئی ہیں۔

چین کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جہاں اب تک 1441 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ 21 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG