رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:15 12.3.2020

'ہاتھ نہ ملائیں، بوسے سے گریز کریں:' کرونا وائرس دنیا کی عادات اور روایات پر اثر انداز

لوگوں کو ہاتھ ملانے سے منع کریں اور گال سے گال ٹکرانے یا بوسہ دے کر ملنے سے گریز کریں جب کہ گلے ملنے کا تو سوچیں ہی نہ۔ کیوں کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر دنیا بھر میں مختلف ممالک اپنے شہریوں کو کچھ ایسی ہی ہدایات دے رہے ہیں۔

کرونا وائرس کا خطرہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ لوگ اپنی روایتیں اور عادات بدلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ گھر، دفاتر اور عبادت گاہوں میں بھی لوگ دوسروں سے ملنے میں احتیاط برت رہے ہیں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے کرونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کی تبدیل ہوتی عادات کا جائزہ لیا ہے۔ دیکھیے وہ کیا ہیں۔

16:16 12.3.2020

پاکستان میں کرونا وائرس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض کی نشاندہی کے بعد ملک میں اب اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ مریضہ کی شناخت گلگت بلتستان کی 45 سالہ رہائشی کے طور پر ہوئی ہے جنہیں ہفتے کو گلگت کے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا تھا۔

مریضہ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں اسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کرونا وائرس سے متاثرہ پانچواں مریض سامنے آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

16:17 12.3.2020

امریکہ کرونا وائرس سے کیسے لڑ رہا ہے؟

امریکہ میں کرونا وائرس صحت عامہ کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ جہاں اب تک کم از کم چھ افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک بھر میں اس کے 100 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ امریکہ میں کرونا وائرس کے انسداد اور علاج کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں ندیم یعقوب بتا رہے ہیں۔

امریکہ کرونا وائرس سے کیسے لڑ رہا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:33 0:00

16:18 12.3.2020

چین کے بعد اٹلی میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات

چین کے بعد اٹلی دوسرا ایسا ملک بن گیا ہے جہاں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے اب تک 2943 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ اٹلی میں اب تک 79، ایران میں 77، جنوبی کوریا میں 28 اورجاپان میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بدھ کو بھارت میں موجود اٹلی کے 18 شہریوں میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 21 اطالوی سیاحوں کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG