رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:09 19.9.2021

دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 22 کروڑ 82 لاکھ سے متجاوز

فائل فوٹو
فائل فوٹو


دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 کروڑ 82 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ کے جان ہاپکنز ری سورس سینٹر کے مطابق دنیا بھر میں اب تک وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 46 لاکھ 88 ہزار 418 ہے۔ وائرس سے سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی ہیں۔

امریکہ میں وائرس سے اب تک 42 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور چھ لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

17:56 19.9.2021

بھارت میں کرونا وائرس کے مزید 30 ہزار 773 مریض

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا وائرس کے مزید 30 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ کے جان ہاپکنز کرونا ری سورس سینٹر کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 309 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی اموات چار لاکھ 44 ہزار 838 ہوگئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 773 نئے کرونا مریضوں کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 48 ہزار 163 تک پہنچ چکی ہے۔

17:50 19.9.2021

پاکستان: کرونا وائرس سے مزید 71 اموات

پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں کچھ حد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ شرح 5 فی صد سے کم رہی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار 27 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے دو ہزار 580 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میں عالمی وبا کرونا وائرس سے مزید 71 مریض انتقال بھی کر گئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 27 ہزار 206 تک پہنچ گئی ہیں۔

22:06 18.9.2021

بھارت: ایک دن میں دو کروڑ 26 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن

بھارت نے جمعے کو دو کروڑ 26 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں لگا کر یومیہ اوسطاََ لگائی جانے والی خوراکوں سے تین گنا زیادہ خوراکیں لگانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر چند ریاستوں میں خصوصی کرونا ویکسین مہم چلائی گئی اور وزیرِ صحت کی طرف سے اس مہم کو وزیرِ اعظم کے لیے تحفہ قرار دیا گیا جو کہ 71 برس کے ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر نریندر مودی کا ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ریکارڈ ویکسین لگائے جانے پر ہر بھارتی کو فخر ہو گا۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سب مل کر کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ویکسین لگوائے۔

بھارت میں 62 فی صد سے زائد آبادی کو کرونا ویکسین کی ایک خوراک جب کہ 21 فی صد آبادی کو دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے تین کروڑ 33 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG