رسائی کے لنکس

کامن ویلتھ ہاکی: آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار فتح


کامن ویلتھ ہاکی: آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار فتح
کامن ویلتھ ہاکی: آسٹریلیا کی اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار فتح

عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے کامن ویلتھ گیمز 2010 کے ہاکی ایونٹ کے اپنے ابتدائی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 0-9 سے ہرا دیا۔

نئی دہلی میں کھیلے جانے والے ہاکی ایونٹ کے پول اے کے میچ میں آسٹریلیا کے فل بیک پلیئر لیوک ڈارنر نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف تین گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنائی۔

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں 23 ویں نمبر کے حامل اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی ورلڈ چیمپئنز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئے اور باوجود سر توڑ کوشش کے کوئی گول نہ کرسکے۔

ہاکی کا کھیل کامن ویلتھ گیمز میں 1998 میں متعارف کرایا گیا تھا ۔ آسٹریلیا اب تک ہونے والے تمام تین ہاکی ایونٹس میں لگاتار سونے کا تمغہ جیت کر ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG