پاکستان کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے جب کہ کئی علاقوں میں بارش اور برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسے میں کوئٹہ میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ لوگ الاو کے ذریعے سردی کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کوئٹہ میں حالیہ بارش کے باعث شدید سردی

1
کوئٹہ شہر میں ہونے والی بارش کے بعد درجۂ حرارت مزید گر گیا ہے اور لوگ سردی سے بچنے کے لیے آگ تاپ رہے ہیں۔

2
موسمِ سرما کے دوران کوئٹہ میں درجۂ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے اور پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کے بعد سرد ہوائیں موسم کو مزید سرد کر دیتی ہیں۔

3
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس سے سردی بھی بڑھ گئی ہے۔

4
سردی بڑھنے سے گیس کی بھی قلت ہو گئی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔