امریکہ کی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن کمبوڈیا میں مشرقی ایشیاء سربراہ اجلاس سے منگل کو یروشلم، رملہ اور مصر کے دوروں پر روانہ ہوں گی، جہاں وہ علاقائی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں غزہ کی صورت حال پرمشاورت کریں گی۔
امریکی وزارت خارجہ کے عہدے داروں نے بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں کی ابتدا ’’ہمارے اسرائیلی پارٹنرز‘‘ سے ہوگی۔ اُن کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کلنٹن کے ان دوروں سے خطے کے ممالک کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والے امریکی رابطوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
’’ان میں صدر اوباما کی (اسرائیل کے) وزیر اعظم (بنجمن) نیتن یاہو اور (مصرکے) صدر (محمد) مرسی کے ساتھ مسلسل قریبی رابطے بھی شامل ہیں جن کا مقصد ہے کہ تشدد ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت اور اسرائیلی شہروں و قصبوں پر راکٹ حملوں کے خاتمے سے متعلق ایک پائیدار حل تلاش کر کے سرحد پر سکون بحال کیا جاسکے۔‘‘
امریکی وزارت خارجہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے صدر مرسی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مصر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ یقیناً کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔
وزیر خارجہ کلنٹن خطے کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کے موقف کو اجاگر کریں گی کہ وہ ایک ایسے پُرامن حل کا خواہاں ہے جس میں اسرائیل اور علاقائی سلامتی کا تحفظ پنہاں ہو’’ جو غزہ میں شہریوں کے لیے حالت میں بہتری کرے اور جو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے دو ریاستوں کی طرح امن و سلامتی سے رہنے کی راہ ہموار کرے‘‘۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ ہلری کلنٹن علاقائی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دونوں جانب شہریوں کے جانی نقصانات پرامریکہ کی مسلسل تشویش کا اظہار بھی کریں گی۔
ادھر حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی اور تین اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔ منگل کو اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ شہر میں اسلامک نیشنل بینک کو ہدف بنایا گیا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے منگل کو ایک بار پھر فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ ایک روز قبل مصالحتی کوششوں کی حمایت کے لیے قاہرہ پہنچے تھے۔