رسائی کے لنکس

ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، جسٹس ثاقب نثار


پاکستان کے چیف جسٹس ، جسٹس ثاقب نثار نےکہا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دیں گے اور یہ کہ جلد ہی سپریم کورٹ پانی کے مسئلے پرعالمی کانفرنس کرائے گی۔

جسٹس ثاقب نثار نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میںکہا کہ ڈیم پاکستان کی بقا کے لیے ناگزیر ہیں، ہم سب کو ڈیمز فنڈ میں حصہ اور اس کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

چیف جسٹس نےکا کہنا تھا کہ وہ سب اپنا وقت گزار چکے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا پانی سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔ ڈیم کے فنڈ سے متعلق فیصلہ میری اجازت سے کیا گیا۔‘

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ پاکستان پر قرضہ ختم نہ ہوا تو تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ پاکستان میں آج جو بھی بچہ پیدا ہوتا ہے وہ ایک لاکھ سترہ ہزار روپے کا مقروض ہوتا ہے، پاکستان پر اربوں ڈالرز کا قرضہ ہے۔ ‘

انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان کی مدد کی ہے، ہمیں ان سے توقعات ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے بھی کوششیں کرنا ہوںگی.

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے ڈیم فنڈ میں دس کروڑ روپے سالانہ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ۔

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ریلوے کی ٹکٹوں کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ’سو روپے تک ٹکٹ پرايک روپيہ اضافہ کيا جائے گا۔سو روپے سے زائد کے ٹکٹ پردو روپے اضافہ ہوگا۔ بزنس کلاس اور ائیر کنڈیشنر کی ٹکٹوں پردس روپے بڑھائے جا ئیںگے‘

رواں برس جولائی کے مہینے میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیموں کے لیے ڈیم فنڈنگ کے لیے ایک ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی تھی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان نے اس فنڈ میں دس لاکھ روپے عطیہ بھی جمع کرائے تھے۔

XS
SM
MD
LG