رسائی کے لنکس

چین میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین، حکام کے لئے جوابدہی مشکل


چین میں ٹریفک جام کا سنگین مسئلہ
چین میں ٹریفک جام کا سنگین مسئلہ

بیجنگ میں مسلسل نوروز سے جام رہنے والے ٹریفک نے ڈرائیورز کو بوکھلا دیا ہے جبکہ سڑکوں پر گھوم گھوم کر سامان بیجنے والوں کی چاندی ہوگئی ۔ ادھر چین کے محکمہ ٹریفک کے لئے جوابدہی مشکل ہوگئی۔
بیجنگ اور ہیبی صوبے کے درمیان سو کلومیٹر طویل قومی شاہراہ پر 14 اگست سے ٹریفک کی روانی متاثر تھی۔ حکام نے ٹریفک جام کا سبب ٹرکوں کی تعداد میں اچانک اضافہ اور شاہراہ پر جاری تعمیراتی کا م بتایا ہے ۔ یہ ٹرک دوسرے علاقوں سے بیجنگ سامان لاتے اور لے جاتے ہیں۔
چین کی سڑکوں پر کاروں میں ہونے والا تیز ترین اضافہ بھی ٹریفک جام کا سبب بن رہا ہے۔ چین دنیا کی سب سے بڑی آٹو موبائل مارکیٹ ہے۔ گو کہ ٹریفک جام سے کوئی خوش نہیں۔ سب سے زیادہ خود ڈرائیورز پریشان ہیں تاہم مقامی افراد کو ٹریفک کے دوران سستے داموں غذائی اشیاء اور دیگر چیزیں مل رہی ہیں اور ادھر سامان بیچنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے ، وہ خوب منافع کمارہے ہیں۔
حکام توقع ظاہر کررہے ہیں کہ تعمیراتی کام ستمبر کے وسط تک پورا ہوجائے گا جس کے بعد ٹریفک جام کا مسئلہ خود بخود حل ہوجائے گا۔

XS
SM
MD
LG