رسائی کے لنکس

چین کا 16 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیکس


ایک امریکی کاشت کار سویابین کی اپنی فصل میں سے گزر رہا ہے۔ چین نے جن امریکی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس لگایا ہے ان میں زیادہ تر کا تعلق زراعت سے ہے۔ 8 اگست 2018
ایک امریکی کاشت کار سویابین کی اپنی فصل میں سے گزر رہا ہے۔ چین نے جن امریکی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس لگایا ہے ان میں زیادہ تر کا تعلق زراعت سے ہے۔ 8 اگست 2018

چین نے بدھ کو رات گئے اعلان کیا کہ وہ 16 ارب ڈالر مالیت کی مزید امریکی درآمدات پر 25 فی صد اضافی ٹیکس عائد کر رہا ہے۔

نئے محصولات کا اطلاق 23 اگست سے ہو گا، جو چین کے اس برآمدی سامان مطابقت رکھتا ہے جس پر ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کے روز نئے درآمدی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ادلے بدلے کے محصولات کے تازہ اقدام نے دنیا کی دو عظیم معیشتوں کے درمیان اس تجارتی جنگ کو مزید بڑھاوا دیا ہے جس کی ابتدا 6 جولائی کو اس وقت ہوئی تھی جب واشنگٹن نے باضابطہ طور پر چین کی 800 سے زیادہ مصنوعات پر 25 فی صد درآمدی ٹیکس نافذ کیا تھا جس کی مالیت 34 ارب ڈالر تھی۔

بیجنگ نے اس کے جواب میں اسی شرح سے امریکہ کی 545 مصنوعات پر درآمدی ٹیکس لگا دیا تھا جس کی مالیت بھی 34 ارب ڈالر تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے 200 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر اضافی 25 فی صد ٹیکس لگانے کی دھمکی بھی دی ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بقول ان کے چین کی غیر منصفانہ تجارتی مشق اور متاح دانش کی چوری کو اضافی ٹیکسوں کے ایک جواز کے طور پر پیش کر تے ہیں۔

XS
SM
MD
LG