رسائی کے لنکس

چین کے خلا بازوں کی زمین پر واپسی


پندرہ روزہ مشن میں چینی خلابازوں نے کامیابی سے تیانگونگ۔ ون تجربہ گاہ میں مختلف تجربات کیے۔

چین نے اپنی اب تک کی خلائی تاریخ کا سب سے طویل عرصے پر محیط خلابازوں کا مشن مکمل کرلیا ہے جو کہ ییجنگ کا اپنا خلائی اسٹیشن بنانے کی کوششوں کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

خلائی جہاز شینزو۔ 10 بدھ کی صبح چین میں منگولیا کے علاقے میں زمین پر اترا۔ اس پر سوار تینوں خلا باز بحفاظت باہر آئے اور وہاں موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

پندرہ روزہ مشن میں چینی خلابازوں نے کامیابی سے تیانگونگ۔ ون تجربہ گاہ میں مختلف تجربات کیے۔ چین پر امید ہے کہ اس تجربہ کو اپنے مستقل خلائی اسٹیشن کے نمونے کے طور پر استعمال کر سکتا ہے جو وہ 2020ء تک تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
XS
SM
MD
LG