رسائی کے لنکس

چین کے شمالی شہر میں آلودگی کے باعث شدید دھند


تیز رفتار ترقی اور کوئلے کے بڑے پیمانے پر استعمال سے پیدا ہونے والی آلودگی نے چین کے ایک بڑے حصے کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

دھوئیں اور گہری دھند کے امتزاج سے شمال مشرقی چین میں واقع شہر ہربن میں پیر کو زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

دھند کے باعث اسکول بند اور ذرائع آمد و رفت معطل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فضا میں باریک ذرات کی موجودگی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے سیفٹی کے میعار کے اعتبار سے 40 گنا زیادہ ہے۔ مبصرین ان ذرات کو صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دے رہے ہیں۔

چین کی سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کا کہنا تھا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر میں گھروں اور دیگر مقامات کو گرم رکھنے کے لیے استعمال کیے جانے والے آلات کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی۔

تیز رفتار ترقی اور کوئلے کے بڑے پیمانے پر استعمال سے پیدا ہونے والی آلودگی نے چین کے ایک بڑے حصے کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔

چینی حکومت کئی سالوں سے ماحولیاتی آلودگی کے اس مسئلے کو حل کرنے کے وعدے کرتی آرہی ہے لیکن اس بارے میں بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔

حکام کے بقول موجودہ دھند اگلے 24 گھنٹوں تک برقرار رہے گی۔
XS
SM
MD
LG