چین کے ایک تجارتی اخبار نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ سال سے نئے جوہری پلانٹ لگانے کے لیے منظوری پر سے پابندی اٹھا سکتی ہے جس سے چین کے بازار حصص میں تیزی کا امکان ہے۔
’دی چائنا سکیورٹیز جرنل‘ نے بدھ کو خبر دی ہے کہ مارچ میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی سے فوکوشیما جوہری پلانٹ کے بحران کے بعد چینی حکام نے اپنے ہاں ملک گیر حفاظتی اقدامات کا جائزہ مکمل کرلیا ہے۔
اخبار نے مجاز حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس جائزے کے نتائج کا جلد اعلان کیا جائے گا اور مجوزہ حفاظتی اقدامات کو سال کے آخر تک حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔ نئی پلانٹ کی تعمیر سے متعلق اجازت سال 2012ء کے اوائل میں دی جاسکتی ہے۔