رسائی کے لنکس

چین: دودھ آلودہ کرنے کی پاداش میں سزائے موت


چین: دودھ آلودہ کرنے کی پاداش میں سزائے موت
چین: دودھ آلودہ کرنے کی پاداش میں سزائے موت

چین میں ایک عدالت نے دودھ فروخت کرنے والے ایک شخص کو موت کی سزا سنائی ہے جس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ایک حریف کے دودھ میں صنعتی کیمیاوی مادہ ملایا تھے جس سے تین بچے ہلاک اور 36 بیمار ہوگئے تھے۔

شمال مغربی صوبے گانسو میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ما شولنگ نے اپریل میں دانستہ طور پر ایک دوسرے ڈیر فارمر کے تازہ دودھ میں نائٹریٹ ملائی تھی جو کہ ان دونوں کے درمیان کاروباری تنازعات کی ایک کڑی تھی۔

ما شو لنگ کے شوہر کو بھی اعانت جرم کی پاداش میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ دونوں سزا کے لیے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

چین میں حالیہ برسوں کے دوران مضر صحت غذا سے متعلق بہت سے اسکینڈلز سامنے آئے ہیں جن میں خوراک کی قیمتوں کو کم کرنے کے خطرناک اجزا کی ملاوٹ بھی شامل ہے۔

2008ء میں صنعتی پاؤڈر میلامائن ملا دودھ پینے سے کم ازکم چھ بچے ہلاک اور تین لاکھ کے لگ بھگ بیمار ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG