رسائی کے لنکس

چین کا مقامی ساختہ طیارہ بردار بحری جہاز تیار


چین نے مقامی سطح پر تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز بدھ کو باضابطہ طور پر سمندر میں اتارا ہے۔

یہ اس نوعیت کا چین کا دوسرا اور مقامی طور پر تیار کیا گیا پہلا بحری جہاز ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شمال مشرقی بندرگاہ ڈالیان میں اس بحری جہاز کو "خشکی سے پانیوں میں منتقل کیا گیا"۔

چین کا طیارہ بردار بحری جہاز ایک ایسے وقت سمندر میں اتارا گیا ہے جب امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ دنوں میں انتہائی کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔

امریکہ نے اپنے جنگی بحرے بیڑے اور آبدوز کو جزیرہ نما کوریا میں متعین کیا ہے جس پر پیانگ یانگ کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور چین نے فریقین کو کشیدگی میں اضافے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔

اس سے قبل چین نے اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز "لیااوننگ" (سویت یونین ساختہ) یوکرائن سے خرید کر اسے مرمت کے بعد بحال کیا تھا۔

چینی میڈیا کے مطابق اب نئے بحری جہاز کی آزمائشی اور تربیتی مراحل کا آغاز کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG