رسائی کے لنکس

چین: زمینوں پر سرکاری قبضے کے واقعات میں اضافہ


چین: زمینوں پر سرکاری قبضے کے واقعات میں اضافہ
چین: زمینوں پر سرکاری قبضے کے واقعات میں اضافہ

منگل کے روز شائع ہونے والی ایک نئی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں ایسے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جن کی زمینوں کو حکومت اپنی تحویل میں لے رہی ہے۔

مطالعاتی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 1990ء سے اب تک دیہاتوں میں رہنے والے 43 فی صد سے زیادہ کاشت کار حکومت کی جانب سے زمینوں پر قبضے کا نشانہ بن چکے ہیں۔

سروے کے مطابق 2007ء کے بعد اس طرح کے واقعات میں ڈرامائی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سروے کے دوران جن افراد سے انٹرویوز کیے گئے تھے، ان میں سے تقریباً ایک چوتھائی کا کہناتھا کہ انہیں اپنی چھینی جانے والی زمین کا کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو معاوضہ دیا گیا وہ ان کی زمین کی حقیقی مالیت سے کہیں کم تھا۔

یہ سروے امریکہ میں قائم لینڈیسا رورل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے بیجنگ کی رینمین یونیورسٹی کے تعاون سے کیا۔ سروے کے دوران 2011ء کے وسط میں چین کے 17 صوبوں میں 1700 سے زیادہ افراد کے انٹرویوز کیے گئے۔

پچھلے ہفتے چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ نے یہ اقرار کیا تھا کہ حکومت کو کاشت کاروں کے زمین سے متعلق حقوق کے تحفظ کے لیے لازمی طورپر زیادہ بہتر اقدامات کرنے چاہیں ، اور ترقیاتی مقاصد کے لیے ان کی زمین تحویل میں لینے کے بعد انہیں منافع میں ایک بڑا حصہ ملنا چاہیے۔

XS
SM
MD
LG