رسائی کے لنکس

چینی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 45 کروڑ تک جاپہنچی


چینی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 45 کروڑ تک جاپہنچی
چینی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 45 کروڑ تک جاپہنچی

چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 45 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

جمعرات کے روز چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے سربراہ وانگ چین کا ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نومبر کے اختتام تک جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 20 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وانگ چین کا کہنا تھا کہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق 30 فی صد کی عالمی شرح کے مقابلے میں چین کی 34 فی صد آبادی انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔

تاہم ان کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث سائبر کرائمز اور پورنوگرافی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکام نے رواں سال 60 ہزار سے زائد پورنوگرافک سائٹس بند کرنے کے ساتھ ساتھ اس قبیح جرم میں ملوث پانچ ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا۔

واضح رہے کہ چین انٹرنیٹ صارفین کی دنیا میں سب سے بڑی آبادی ہے تاہم چین میں انٹرنیٹ حکومت کی سخت نگرانی میں چلایا جاتا ہے۔ چینی حکومت کے تحت چلائے جانے والے انٹرنیٹ فلٹرنگ نظام کے تحت عموماً حکومت مخالف مواد اور ویب سائٹس سینسر کردی جاتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG