رسائی کے لنکس

جنوری میں چین کی معاشی گرسرمیاں سست رہیں


جنوری میں چین کی معاشی گرسرمیاں سست رہیں
جنوری میں چین کی معاشی گرسرمیاں سست رہیں

گذ شتہ سال کے مقابلے میں جنوری کے مہینے میں چین کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی دیکھی گئی ۔

ماہرین کا کہناہے کہ بیرونی دنیا کی کمزور معیشت کے نتیجے میں طلب میں کمی کے اثرات چین کی برآمدت پر مرتب ہورہے ہیں۔

جمعے کے روز جاری ہونے والی رپورٹ سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ چین کی برآمدات 15.3 فی صد کی کمی کے بعد 122.6 ارب ڈالر رہیں جب کہ اس کی برآمدات میں صفر اعشارہ پانچ فی صد کی کمی ہوئی اور اس کا حجم 149.9 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق 2009ء کے بعد چین کی یہ کم ترین تجارتی سطح ہے۔

جنوری میں چین کی فاضل تجارت 27.3 ارب رہی جو گذشتہ چھ ماہ کے دوران سب سے اونچی شرح تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ چین کی تجارتی سرگرمیوں پر نئے قمری سال کی تعطیلات بھی اثرانداز ہوئی ہیں، جو اس سال جنوری میں ہوئی تھیں۔

ان قومی تعطیلات کے دورا ن چین کے بہت سے کارخانے کارکنوں کے چلے جانے کے باعث یاتو بند ہوجاتے ہیں یا وہ اپنی پیدوار گھٹا دیتے ہیں۔

چین کے کارکنوں کی ا کثریت یہ قومی تہوار اپنے خاندان کے ساتھ گذارتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ جنوری کے تجارتی نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت امریکہ میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری اور یورپ میں قرضوں کے بحران کے سبب سست روی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG