رسائی کے لنکس

چین: انسانی حقوق کے سرگرم کارکن کی سزا برقرار

بیجنگ کی سپریم پیپلز ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے علمبردار ژو زییونگ کی طرف سے دائر جنوری میں سنائی جانے والی سزا کی خلاف اپیل کو مسترد کر دیا۔

چین میں ایک عدالت نے ملک کے ایک ممتاز انسانی حقوق کے سرگر م کارکن کی چار سال قید کی سزا کو برقراررکھا ہے۔

بیجنگ کی سپریم پیپلز ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے علمبردار ژو زییونگ کی طرف سے دائر جنوری میں سنائی جانے والی سزا کی خلاف اپیل کو مسترد کر دیا۔

عدالت نے ان پر "امن وامان کو خراب کرنے کے لیے لوگوں کو جمع کرنے" پر سزا سنائی تھی۔

ژو جو ایک وکیل ہیں، انہوں نے بچوں کے لیے تعلیم تک رسائی اور عہدیداروں کو اپنے اثاثوں کو ظاہر کرنے کے بارے میں مہم چلائی تھی۔

امریکہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے اس سزا پر احتجاج کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG