رسائی کے لنکس

’چین دلائی لاما کے اثرورسوخ کا کڑا مقابلہ کرے‘


’چین دلائی لاما کے اثرورسوخ کا کڑا مقابلہ کرے‘
’چین دلائی لاما کے اثرورسوخ کا کڑا مقابلہ کرے‘

چین کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے تبت میں بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لاما کے اثرورسوخ کا کڑا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جیا چنگلن نے یہ مطالبہ تبت اور تبتی باشندوں کی بڑی آبادی والے علاقوں سے متعلق دارالحکومت بیجنگ میں جمعہ کو ہونے والے ایک اجلاس میں کیا۔

چین کے ذرائع ابلاغ نے اُن اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی جو جیا چنگلن تجویز کر رہے ہیں تاہم عہدے دار نے مقامی آبادی بالخصوص کاشت کاروں اور خانہ بدوشوں کا معیار زندگی بہتر بنانے پر زور دیا۔

جیا چنگلن نے کہا کہ بدھ مت سے منسلک معاملات سے موثر انداز میں نمٹا جائے اور لوگوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق اقدامات کو بہتر بنایا جائے۔

بیجنگ کا الزام ہے کہ تبت میں چین مخالف شورش کے پیچھے دلائی لاما کا ہاتھ ہے لیکن بدھ مت کے روحانی پیشوا اس کو مسترد کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG