رسائی کے لنکس

چین: کوئلے کی کان میں حادثہ، 21 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو امدادی کارروائیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے کہ جب کہ دیگر 58 کان کنوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

چین میں کوئلے کی ایک کان میں پیش آنے والے حادثے میں کم ازکم 21 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ چار تاحال لاپتہ ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو امدادی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے کہ جب کہ دیگر 58 کان کنوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

چین میں کوئلے کی کانوں میں حادثات معمول کی بات ہے جب کہ حکومت نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ انتظامات کو مزید بہتر اور سخت کرنے کی وجہ سے گزشتہ سال ان حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ملکی توانائی کے بڑا حصہ اسی سے حاصل ہوتا ہے۔
XS
SM
MD
LG