رسائی کے لنکس

چیچنیا: خود کش حملوں میں نو ہلاک، 20سے زائد زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پہلاحملہ مرکزی گروزنی میں پارلیمان کی عمارت کے پاس اُس وقت ہوا جب پولیس نے خود کش حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جِس پر حملہ آور نے اپنے آپ کوبھک سے اُڑا دیا

روسی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ منگل کے روزچیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ہونے والے تین خودکش حملوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے، جِن میں سات پولیس والے شامل ہیں۔

پہلاحملہ مرکزی گروزنی میں پارلیمان کی عمارت کے پاس اُس وقت ہوا جب پولیس نے خود کش حملہ آور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جِس پر حملہ آور نے اپنے آپ کوبھک سے اُڑا دیا۔ مزید پولیس اور بچاؤ سے متعلق کارکن وہاں پہنچنے۔ بیس ہی منٹ بعد، اُسی مقام کے قریب دو مزید خود کش بم باروں نے آتشیں اسلحے کے دھماکے کیے۔

فوری طور پر کسی نے اِن دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جِن کےباعث 20سے زائد افراد زخٕمی ہوئے۔

یہ خودکش حملے ایسے میں ہوئے جب مسلمان عید الفطر کی خوشیاں منا رہے تھے ، جو تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر آتا ہے۔

روس شمالی قفقاز میں اسلامی بغاوت کی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG