رسائی کے لنکس

چوڑیوں اور مہندی کے بغیر خواتین کی 'چاند رات' ادھوری


Girls Purchasing Bangles for Eid in Karachi
Girls Purchasing Bangles for Eid in Karachi

رنگ برنگی چوڑیوں سے بھرے مہندی لگے ہاتھ عید کے رنگوں میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں

پاکستان میں عید کا چاند نظر آتے ہی ہر طرف عید کی تیاریاں زور پکڑ لیتی ہیں۔ ہر کوئی اپنی عید کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ ایسے میں، خواتین کی عید کی تیاری مہندی لگوانے اور چوڑیاں پہنے بغیر ادھوری ہوتی ہے۔

تمام تر تیاریوں کے بعد چاند رات کو چوڑیوں اور مہندی لگوانے کا مرحلہ آتا ہے۔ چاند نظرآتے ہی خواتین کو چوڑیاں پہننے اور مہندی لگوانے کی فکر ستانے لگتی ہے۔

اور یوں، چاند دکھتے ہی
خواتین چوڑیاں پہننے اور مہندی لگوانے نکل پڑتی ہیں۔

رنگ برنگی چوڑیوں سے بھرے مہندی لگے ہاتھ عید کے رنگوں میں مزید اضافہ کردیتے ہیں۔

کراچی شہر کے مختلف بازاروں اور بیوٹی پارلرز کی سروسز سمیت مہندی لگانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ بیوٹی پارلروں کے باہر خواتین کی لمبی لائن ہوتی ہے جہاں وہ اپنی باری آنے کا انتظار کرتی ہیں۔ مہندی لگوانے کا یہ سلسلہ عید کی صبح تک جاری رہتا ہے۔

کراچی کی مختلف مارکیٹوں میں مختلف رنگوں والی میناکاری کی خوبصورت چوڑیوں
سمیت اسٹیل کی چوڑیوں کے کڑے والے سیٹ بھی مارکیٹ میں
ستیاب ہیں۔

اسٹیل سے بنے ہر رنگ کی میچنگ کی چوڑیاں خواتین کو اپنی جانب مائل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔


چاند رات پر مہندی اور چوڑیوں کی مانگ میں اضافے کے باعث دکانداروں کی جانب سے چوڑیوں اور مہندی کےعلاوہ کون کے ریٹ میں بھی من مانہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ ساتھ ہی، بیوٹی پارلروں میں مہندی لگوانے کے ریٹ میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے۔ تمام تر اشیا کے مقابلے میں سب سے زیادہ فروخت چوڑیوں اور مہندی کی ہوتی ہے۔
XS
SM
MD
LG