رسائی کے لنکس

سکیورٹی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے امریکی عہدے دار کی یمن آمد


یمن
یمن

کارگو کی سکیورٹی پر نظر رکھنے سے متعلق امریکی ادارے کے سربراہ نے بدھ کے روز دارالحکومت صنعیٰ میں یمنی عہدے داروں سے ملاقات کی جس میں گذشتہ ہفتے یمن سےامریکہ کے لیے بھیجے گئے پیکیج سے پیدا ہونےوالے ٹرانسپورٹیشن کی حفاظت کے معاملے پر گفتگو ہوئی۔

یو ایس ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) کے سربراہ، جان پسٹول نے یمنی معاون وزیرِ اعظم راشد العلیمی اور محکمہٴ ہوابازی کے عہدے داروں سے ملاقات کی۔ اُنھوں نے فضائی مال برداری کی ایک تنصیب کا بھی دورہ کیا۔ پسٹول نے کہا کہ امریکہ کو ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو سکیورٹی کے ضابطوں سے غلط فائدہ اٹھانے کے کسی موقعے کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتا، تاہم کارگو کے انتظام میں بہتری لانے کے بارے میں یمنی عہدے داروں کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ٹی ایس اے کا کہنا ہے کہ امریکہ جانے والے طیارے میں یمن سے پارسل بم بھیجے جانے کے واقعے کے سامنے آنے کے بعد انسپیکٹروں کی ایک ٹیم تعنارت کردی گئی ہے جو بیرونِ ملک بھیجے جانے والے کارگو پرنظر رکھنے کےاقدامات خے حوالے سے یمنی عہدے داروں کی اعانت کر رہی ہے۔

بدھ کے ہی روز، سکیورٹ سے متعلق یمنی عہدے داروں نے بتایا کہ القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے تشدد کے شکار ملک کے جنوب میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ اِس واقعے میں ایک حملہ آور ہلاک اور کم از کم ایک یمنی فوجی ہلاک ہوا۔

XS
SM
MD
LG