رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ 2011: کینیڈا نے کینیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا


ورلڈ کپ 2011: کینیڈا نے کینیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
ورلڈ کپ 2011: کینیڈا نے کینیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

بھارتی شہر نئی دہلی میں پیر کو ہونے والے دسویں عالمی کرکٹ کپ کے گروپ ’اے‘ کے میچ میں کینیڈا نے کینیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

کینیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تمام وکٹیں گنوا کر مقررہ پچاس اوورز میں 198 رنز بنائے۔ تمنے مشرا اور تھامس اوڈویا 51، 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کولنز اوبویا نے 31 جبکہ جمی کماندے نے 22 رنز بنائے۔

کینیڈا کی طرف سے ہینری اوسائنڈ نے 26 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ رضوان چیمہ اور ہرویر بیدوان نےدو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواباً کینیڈا نے 199 کا مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 46 اوورز میں حاصل کرلیا۔ جمی ہنسرا 70 رنز کے ساتھ کینیڈا کی جانب سے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان اشیش بگائی نے 64 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔

کینیڈا کی کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء میں یہ پہلی فتح ہے۔ دونوں ٹیموں نے اپنے گروپ میں اس سے قبل تین، تین میچ کھیلے تھے اور تینوں میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG