رسائی کے لنکس

کینیڈا: جونیئر ہاکی ٹیم کی بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا کی جونیئر ہاکی ٹیم کو لے جانے والی ایک بس اور ٹریکٹر ٹرالر میں تصادم سے 14 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے کینیڈین پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ہمولڈٹ برونکس ٹیم کی بس جونیئر ہاکی لیگ کے ایک میچ کے لیے کھلاڑیوں کو لے کر سسکاچون کی طرف جا رہی تھی کہ ایک ٹریکٹر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

پولیس عہدیداروں کے حادثے میں ہلاکتوں اور مسافروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن اس کی مزید تفصیل فراہم نہیں کی۔ یہ حادثہ ہائی وے 35 پر پیش آیا۔

ٹیم کے صدر کیون گارنیگر نے 'سی بی ایس' کو بتایا کہ "یہ حادثہ سوچ سے بھی کہیں بڑا ہے۔ ہم اس پر ابھی تک صدمے اور بے یقینی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔"

برونکس ٹیم میں 24 کھلاڑی شامل ہیں جن تمام کا تعلق کینیڈا سے ہے اور ان کی عمریں 16 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اس حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ "میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ جو ان (کھلاڑیوں) کے والدین پر گزر رہی ہو گی۔"

اس حادثے نے 1986ء کو اس علاقے میں ہونے والے ایک اور حادثے کی یاد بھی تازہ کردی جس میں ویسٹرن ہاکی لیگ کے چار ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG