رسائی کے لنکس

کیمرون : اسکول کے پرنسپل سمیت 80 طالب علم اغوا


80 طالب علموں اور پرنسپل کے اغوا کے بعد ان کے ساتھی ایک کلاس روم میں جمع ہیں۔ 5 نومبر 2018
80 طالب علموں اور پرنسپل کے اغوا کے بعد ان کے ساتھی ایک کلاس روم میں جمع ہیں۔ 5 نومبر 2018

کیمروں میں مسلح افراد نے ملک کے شورش زدہ شمال مغربی علاقے ایک پریسبائی ٹرین سکول سے 80 طالب علموں اور ان کے پرنسپل کو اغوا کر لیا۔

میڈیا پر جاری کی جانے والی ایک ویڈیو میں اغوا ہونے والے بچے خود کو ’ امبا کے لڑکے‘ کہہ کر متعارف کرا رہے ہیں۔

امبا سے مراد انگریزی بولنے والا علاقہ ایمبا زونیا ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جس کی آزادی کے لیے مسلح جد و جہد جاری ہے۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والے طالب علم خوف زدہ ہیں اور وہ ایک تاریک کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

اغوا کاروں نے کئی طالب علموں کو اپنے اور اپنے والدین کے نام بتانے پر مجبور کیا۔

اغوا کاروں کا کہنا ہے کہ طالب علم اب صرف اسی صورت میں اپنے گھروں کو واپس جائیں گے جب ان کی آزادی کا خواب پورا ہو گا۔

گورنر ڈیبن ٹچوفو نے بارمنڈا کے ایک گاؤں سے طالب علموں کے اغوا کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو اپنے گھروں میں بحفاظت لانے کے لیے فوج وہ سب کچھ کرے گی جو وہ کر سکتی ہے۔

اس سے قبل ستمبر میں بھی علیحدگی پسندوں نے بارفوٹ کے ایک سکول سے چھ طالب علموں کو اغوا کیا تھا جنہیں بعد میں تاوان لے کر چھوڑ دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG