رسائی کے لنکس

نظر بندی کا خاتمہ، سوچی رہا


نظر بندی کا خاتمہ، سوچی رہا
نظر بندی کا خاتمہ، سوچی رہا

برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی کو نظر بندی کی معیاد ختم ہونے پر ہفتہ کو رہا کردیا گیا ہے۔ان کی رہائی کے پیش نظر سینکڑوں کی تعداد میں ان کے حامی ان کی رہائش گاہ کے باہر اور پارٹی کے دفتر میں ایک روز قبل سے ہی جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔

رہائی کے بعد ینگون میں اپنی رہائش گاہ کے باہر موجود حامیوں سے مختصر خطاب میں سوچی نے ملک میں یک جہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ وقت تحمل کے ساتھ بات کرنے کا ہے اور تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

بعد ازاں وہ اپنی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ واپس اپنی رہائش گاہ چلی گئیں۔

امن کے لیے نوبل انعام حاصل کرنے والی آنگ سان سو چی کو گذشتہ سال نظر بندی کی ایک الگ سزا سے متعلق شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے ایک امریکی باشندے کو رنگون میں اپنے جھیل سے متصل گھر میں پناہ دی تھی جو وہاں تیر کر پہنچا تھا۔

تاہم برما کے رہنما جنرل تھان شھوے نے سو چی کی سزا میں کمی کرکے اسے 18 ماہ کی نظربندی میں تبدیل کو دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG