رسائی کے لنکس

سوچی انتخاب جیت گئیں: قومی لیگ کا دعویٰ


عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ رنگون میں جونہی اُن کی فتح کا اعلان ہوا، اُن کےسینکڑوں حامی خوشی سے جھوم اٹھے

برما میں جمہوریت کی علامت کے طور پر اُبھرنے والی آنگ سان سوچی نے، جو گذشتہ دو دہائیوں کے دوران زیادہ تر عرصہ فوجی احکامات کے تحت گھرپرنظربند رہی ہیں، کہا ہے کہ اُنھوں نے اتوار انتخابات میں برما کے پارلیمان کے ایوانِ زیریں کی نشست جیت لی ہے۔

نوبیل انعام یافتہ ’نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی پارٹی‘ نے فتح کا اعلان اتوار کو رات گئے برما کے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے خاتمے کے فوری بعد کیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ دھان کی فصل کاشت کرنے والےجنوبی رنگون کے علاقے کوامو میں کامیاب ہوئی ہیں، اور اُن کے دوعدد مخالف امیدواروں کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ رنگون میں جونہی اُن کی فتح کا اعلان ہوا، اُن کےسینکڑوں حامی خوشی سے جھوم اٹھے۔

تصدیق ہونے کی صورت میں، یہ فتح اِس جنوب مشرقی ایشیائی قوم کے لیے ایک اہم سنگ ِ میل ثابت ہوگی، جو نصف صدی تک فوجی آمریت کا شکاررہی، جب کہ پچھلے برس ایک برائے نام نئی سویلین جمہوری حکومت نے عنان حکومت سنبھالا۔

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے استنبول میں خطاب کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

XS
SM
MD
LG