نوبیل انعام یافتہ خواتین کا ایک گروپ امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن پر زور دے رہا ہے کہ وہ برما میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کی حمایت کریں۔
پانچ انعام یافتہ خواتین اور خواتین کے لیے نوبیل انعام کی شریک بانی نے ہلری کلنٹن کو رواں ہفتے بھیجے گئے ایک خط میں لکھا ہے کہ وہ اس ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کھل کر عالمی تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے لیے بات کریں۔
اس گروپ کا کہنا ہے کہ برما کی نومنتخب حکومت آئینی اصلاحات کے وعدوں کے باوجود انسانی حقوق کی پامالی کی مرتکب ہورہی ہے۔ ان کے بقول شان اور کاچن صوبوں میں نسلی باغیوں کے خلاف رواں سال جنوری میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں اب تک درجنوں خواتین کی آبروریزی کی جاچکی ہے۔
پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فوجیوں نے کہا تھا کہ انھیں عورتوں کی عصمت دری کا حکم دیا گیا تھا۔
مقبول ترین
1