رسائی کے لنکس

ہیروین اسمگلنگ: خدیجہ کو عمر قید کی سزا


خدیجہ شاہ
خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کا تعلق برمنگھم سے ہے اور اُنھیں مئی 2012 میں اسلام ائرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب اُن کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی۔

پاکستان میں انسداد منشیات کی ایک عدالت نے ایک پاکستانی نژاد بر طانوی خاتون کو 63 کلو گرام ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

خدیجہ شاہ کا تعلق برمنگھم سے ہے اور اُنھیں مئی 2012 میں اسلام ائرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا جب اُن کے سامان سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد ہوئی۔

راولپنڈی کی ا نسداد منشیات کی عدالت نے ان کے مقدمے کی سماعت کی اور منگل کو عمر قید کے علاوہ خدیجہ پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

26 سالہ خدیجہ کو جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت وہ چھ ماہ کی حاملہ تھیں اور انھوں نے گزشتہ سال ستمبر میں دوران حراست ہی بیٹی کو جنم دیا۔

خدیجہ کے وکیل شہزاد اکبر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ وہ اپنے سامان میں منشیات کی موجودگی کے بارے میں لا علم تھی۔

برطانیہ کی قانونی امداد فراہم کرنے والی ایک سماجی تنظیم 'ریپریو' کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں برطانوی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ خدیجہ کی مدد کی جائے۔

ریپریو کی نمائندہ مایا فوا نے کہا ہے کہ یہ خدیجہ اور اس کی بیٹی کے لیے ’’ایک خوفناک نتیجہ’’ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سینکڑوں واقعات کی طرح خدیجہ کو بھی اس کی مرضی کے بغیر ایک کیرییر کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن اس کے باوجود ان کو جیل میں زندگی گزارنی پڑ رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG