رسائی کے لنکس

امریکی انتخابات سے ٹوئٹر کی مقبولیت میں اضافہ


سرکاری طور پر اعلان ہونا ابھی باقی تھا کہ صدر براک اوباما نےپہلے ہی سے اپنی متوقع جیت کا اعلان ٹوئٹر پر یہ لکھ کر کیا : 'چار مزید سال '، ساتھ ہی خاتون اول مشیل اوباما اور اپنی ایک یادگار تصویر بھی پوسٹ کی

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی انتخابات 2012ء اب تک کا سب سے مقبول ’ایونٹ‘ ثابت ہوا ۔

ویب سائٹ کے مطابق، ٹوئٹر
پر سب سے زیادہ امریکی انتخابات سےمتعلق بات چیت کی گئی۔ سماجی ویب سائٹ پریہ اب تک کا ریکارڈ ہے جب کسی خاص موقع پر اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں نےاظہار ِخیال کیا ہو ۔

برطانوی ٹیلی ویژن ’اسکائی‘ کے مطابق 6 نومبر الیکشن کی رات صدر براک اوباما کی دوسری مرتبہ جیت کا سرکاری طور پر اعلان ہونا ابھی باقی تھاکہ صدر براک اباما نےپہلے ہی سے اپنی متوقع جیت کا اعلان ٹوئٹر یہ لکھ کر کیا 'چار مزید سال '، ساتھ ہی خاتون اول مشیل اوباما اور اپنی ایک یادگار تصویر بھی پوسٹ کی ۔

اسکائی کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کا ٹوئٹر کے ویب سائٹ پردیا جانے والا یہ پیغام اب تک کا سب سےزیادہ ری ٹوئٹ کیا جانے والا پیغام بن گیا ہے ۔

ٹوئٹر کی جانب سے مسٹر ریچل ہورویٹز کے مطابق ، صرف الیکشن کی رات 31 ملین لوگوں نے اس ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسی طرح ایک اور ریکارڈ جو ٹوئٹر پر امریکی انتخابات کے بارے میں امریکی عوام کی دلچسپی کا ثبوت ہے کہ ہر منٹ میں 327.452 لوگوں نے الیکشن سے متعلق آپس میں تبادلہٴ خیال کیا ۔

اپنی جیت کے اعلان کے بعد ایک اور پیغام میں اپنی پارٹی کارکنوں اور ڈیموکریٹکس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، امریکی صدر نےاپنے حامیوں سے کہا کہ یہ آپ ہی لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوا ۔

ری پبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار 'مٹ رومنی' کی جانب سےاپنے چاہنے والوں کے لیے منگل کی شام ٹوئٹر پر صرف ایک ہی پیغام دیا گیا۔

سال 2012ء کے انتخابات میں دونوں پارٹیوں نے سماجی ویب سائٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا ، جہاں سے وہ اپنے اپنے صدارتی امیدوار کے حق میں لوگوں کو ترغیب دیتے رہے کہ وہ گھر سے باہر نکلیں اور اپنا حق رائےدہی استعمال کریں ۔ڈیمو کریٹ اس معاملے میں کہیں آگے رہے اور الیکشن کے آخری لمحات تک وہ پارٹی حامیوں کو ووٹ ڈالنے پر آمادہ کرتے رہے۔

خبریں جلد جاننے کے لیے ان دنوں سماجی ویب سائٹس کا استعمال آسان اور مقبول ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG