رسائی کے لنکس

برطانیہ: انسداد دہشت گردی بِل، قانون سازی جلد متوقع


مسٹر کیمرون نے کہا کہ اِس قانون سازی کا مقصد مشتبہ دہشت گردوں کو سفر کرنے سے روکنا ہے، جس میں بیرون ملک سفر کے دوران اُن کے پاسپورٹوں کا منسوخ کیا جانا شامل ہوگا

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسمبلی میں بہت جلد انسداد دہشت گردی کا بِل پیش کیا جائے گا، تاکہ جہادیوں کو برطانیہ آنے سے روکا جا سکے۔

جمعے کے روز آسٹریلیا میں بات کرتے ہوئے، مسٹر کیمرون نے کہا کہ اِس قانون سازی کا مقصد مشتبہ دہشت گردوں کو سفر کرنے سے روکنا ہے، جس میں بیرون ملک سفر کے دوران اُن کے پاسپورٹوں کا منسوخ کیا جانا شامل ہوگا۔

کیمرون کے بقول، ’بہت ضرری ہوگیا ہے کہ ہم شدت پسند مبلغوں کو اپنے ملکوں سے دور رکھیں۔ ہمیں اپنے اسکولوں، یونیورسٹیوں اور جیلوں سے شدت پسندی کا قلع قمع کرنا ہوگا۔‘

برطانیہ کے وزیر اعظم نے یہ بیان کینبرا میں آسٹریلیائی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ مسٹر کیمرون گروپ آف 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے برسبین جا رہے تھے۔

مسٹر کیمرون کے مطابق، برطانیہ کا دھیان ایک ’نئے اور بڑھتے ہوئے چیلنج‘ کی طرف مبذول ہے، جس میں تشدد پر اکسانے والا مواد انٹرنیٹ سے حاصل کیا جارہا ہے۔
برطانیہ میں سکیورٹی کے خطرے کی سطح کو اگست کے بعد انتہائی درجے سے دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے، جس کا سبب عراق اور شام سے واپسی اختیار کرنے والے داعش کے جنگجو ہیں۔

XS
SM
MD
LG