رسائی کے لنکس

محمد علی ’نرم دل انسان تھے‘


محمد اکرم پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، اُنھوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ محمد علی ایک خوبصورت شخصیت کے مالک تھے۔

باکسنگ کے سابق ’ہیوی ویٹ چیمپیئن‘ محمد علی کے انتقال کی خبر پر پاکستان میں بھی اُن کے مداح غمگین ہیں اور 74 سالہ محمد علی کی موت کو ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔

نامور امریکی باکسر محمد علی کو جمعرات کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث امریکی ریاست ایریزونا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کو علی الصبح وہ انتقال کر گئے۔

پاکستان میں باکسنگ سے لگاؤ رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ اس کھیل سے وابستہ تمام ہی افراد کے لیے ایک دکھ کا دن ہے۔

محمد علی کے بارے میں سنیئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم کی وی او سے گفتگو

محمد علی کے انتقال پر پاکستان میں باکسنگ کے مداح غمگین
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:10 0:00

محمد اکرم پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، اُنھوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ محمد علی ایک خوبصورت شخصیت کے مالک تھے۔

’’میری اُن سے 1992میں مکسیکو میں ملاقات ہوئی۔۔۔۔ وہ جتنا خوبصورت باکسر تھے، اُتنے ہی خوبصورت انسان بھی تھے۔‘‘

محمد اکرم کہتے ہیں کہ محمد علی پاکستان میں باکسنگ کھیلنے والے نوجوانوں کے لیے ایک ’آئیڈیل ہیں‘۔

اُدھر پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ایک تحریری بیان میں محمد علی کے خاندان اور اُن کے مداحوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نصف صدی میں محمد علی اپنی ہمت، مثبت رویے اور مشکل حالات سے مقابلہ کرنے والی شخصیت کے طور نوجوان مرد اور خواتین کے لیے ایک مثال رہے۔

XS
SM
MD
LG