باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے ہیں۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور جو برنز نے اننگز کا آغاز کیا۔
میچ کے پہلے ہی اوور میں آسٹریلیا کو جو برنز کی صورت میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ وہ کوئی رنز نہ بنا سکے۔
دوسری وکٹ پر وارنر اور مارنس لیبسچگنے نے 61 رنز کی شراکت قائم کی تو وارنر 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مارنس لیبسچگنے 63 اور میتھیو ویڈ 38 رنز بنا سکے جب کہ استھم 77 اور ہیڈ 25 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جوبرنس کے آؤٹ اور زخمی ہونے کی ایک ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس کے تعارف میں لکھا ہے ویلکم بیک، ٹرینٹ بولٹ یعنی بولٹ کو واپسی مبارک ہو۔
بولٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پھٹوں کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
کرکٹ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیا ہے؟
آسٹریلیا میں ہر سال 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے منایا جاتا ہے اور یہ وہ دن ہے جب آسٹریلیا اس روز کسی نہ کسی ٹیم کی میزبانی کر رہا ہوتا ہے۔
26 دسمبر کو مسیحی سینٹ اسٹیفن ڈے مناتے ہیں اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی کئی ممالک میں اس روز سرکاری چھٹی ہوتی ہے، سینٹ اسٹیفن مسیحیوں کے پہلے شہید تھے۔ اس دن کی مناسبت سے ہر آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ منایا جاتا ہے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تحت میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا جانے والا میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہلاتا ہے۔
تاریخی نظر سے دیکھیں تو کرسمس کے موقع پر آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹیم وکٹوریہ اور نیو ساؤتھ ویلز کے درمیان میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس میچ کی روایت رائج تھی تاہم ایک موقع پر نیو ساؤتھ ویلز کے کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ وہ ٹیسٹ میچ کی وجہ سے باکسنگ ڈے کی چھٹی اپنے اہلخانہ کے ساتھ نہیں گزار سکتے۔
سن 51-1950 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا ایک میچ 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے بعد کرسمس کے موقع پر جنوبی افریقی ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور میچ کے دوسرے روز باکسنگ ڈے (26 دسمبر) تھا۔
کرسمس کی چھٹی ٹیسٹ میچ کے درمیان آنے پر 1980 میں میلبورن کرکٹ کلب اور آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ہر سال باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر کو منانے کا فیصلہ کیا اور یہ روایت آج تک برقرار ہے۔