رسائی کے لنکس

BottleCapChallenge مہوش حیات بھی میدان میں آگئیں


Mehwish Hayat Bottle Cap Challenge
Mehwish Hayat Bottle Cap Challenge

سوشل میڈیا پر بوٹل کیپ چیلنج #BottleCapChallenge بہت مشہور ہو رہا ہے۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی سیلیبریٹیز یہ چیلنج قبول کر کے اپنی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لگا رہی ہیں۔

یہ چیلنج تائکوانڈو کے مشہور چیمپئین فارابی ڈاولیچن کی طرف سے ان کی انسٹاگرام ویڈیو میں شروع کیا گیا جس میں وہ ایک فلائینگ کک کے ذریعے بوتل پر لگے ہوئے ڈھکن کو کھول رہے ہیں۔ انہوں نے یہ چیلنج ریویرس کک کے ذریعے کر کے دکھایا اور دنیا بھر کی سیلیبریٹیز کو چیلنج دیا کہ وہ ایسا کر کے دکھائیں۔

ان کی اس پوسٹ کے بعد دنیا بھر سے سیلیبریٹیز نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس چیلنج کی ویڈیو پوسٹ جس میں وہ اپنی کک سے بوتل کا ڈھکن کھولتے نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ ‘‘اپنی اس بہن کو کبھی کسی سے کم نہ سمجھیں۔’’

ہانک کانگ کے مشہور اداکار اور ہدائت کار ڈونی ین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس چیلنج کو مزید مشکل بناتے ہوئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بوتل کے ڈھکن کو کک مارتے ہوئے کھول کر دکھایا۔

ابھرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار ٹائگر شیروف نے بھی ڈونی ین کی طرز پر آنکھوں پر پٹی باندھ کر اس چیلنج کی ویڈیو پوسٹ کی۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں اس چیلنج کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں اس چیلنگ کو قبول کرنے سے خود کو روک نہیں سکا۔

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے لکھا کہ ‘‘صرف لڑکے ہی کیوں سارا مزہ سمیٹیں’’ اور اس چیلنج کے ساتھ اپنی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والی سیلیبریٹیز اس چیلنج کی ویڈیوز لگا رہی ہیں وہیں مینچیسٹر سٹی کلب نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں روڈری کے نام سے پہچانے جانے والے سپینش فٹبالر فٹبال کی مدد سے بوتل کا ڈھکن کھول رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر ہزاروں صارفین بھی یہ چیلنج قبول کر رہے ہیں۔ جہاں لوگ نت نئے کرتب دکھا کر یہ چیلنج پورا کر رہے ہیں وہیں بہت سے لوگ اس چیلنج کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے بھی اس مذاق میں حصہ لیتے ہوئے اپنے ہاتھ میں پکڑے ہوئے بیڈمنٹن ریکٹ سے یہ بوتل کھولا اور لکھا یہ میرا طریقہ ہے!

ایک صارف مہک ماجد نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کک سے یہ ڈھکن کھولتی ہوئی نظر آ رہی ہیں جب کہ دوسرے کیمرے سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے دوست ہاتھ میں جاگر پکڑ کر اس ڈھکن کو کھول رہے ہیں اور مہک ماجد بس پیروں پر گھوم رہی ہیں۔

ایسے ہی نائلہ عنایت نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے کتے کے سامنے بوتل کرتی ہیں اور وہ اپنے پیر سے اس کا ڈھکن کھول دیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG