رسائی کے لنکس

بھارتی یوم جمہوریہ پر ریلیز ہونے والی نئی فلم 'دل تو بچہ ہے جی'


بھارتی یوم جمہوریہ پر ریلیز ہونے والی نئی فلم 'دل تو بچہ ہے جی'
بھارتی یوم جمہوریہ پر ریلیز ہونے والی نئی فلم 'دل تو بچہ ہے جی'

مدھوربھنڈارکر نے اپنی نئی فلم 'دل تو بچہ ہے جی' 26 جنوری کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ تاریخ یوں بھی بھارت کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے اہم ہے ۔ مدھور کا کہنا ہے کہ یہ فلم ان کی طر ف سے ہم وطنوں کے لئے یوم جمہوریہ کا تحفہ ہوگی ۔

بھارت میں ہر جمعہ کو نئی فلم ریلیز ہوتی ہے ۔ 'دل تو بچہ ہے جی' کو جمعہ کے لحاظ سے 28 جنوری کور یلیز ہونا تھا مگراب یہ دو دن پہلے ریلیز کی جارہی ہے ۔ فلم کے پروڈیوسر کمار منگت پھاٹک کا کہنا ہے کہ چونکہ اس دن ہر چھوٹے بڑے کا دل حب الوطنی کے جذبے سےسرشار ہوتا ہے تو ہم نے سوچا کہ 'دل تو بچہ ہے جی' کو ریلیز کرنے کا اس سے بہتر موقع اور کیا ہوسکتا ہے۔

دل تو بچہ ہے جی' رومینٹک ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ فلم بھی ہے جس کے فنکاروں میں اجے دیوگن، عمران ہاشمی، اور تھری ایڈیٹس سے شہرت حاصل کرنے والے اومی ویدیا شامل ہیں۔ جبکہ خواتین فنکاروں میں شروتی حسن، شاہ زان پدماسی اور شردھا داس شامل ہیں۔

مدھور کی یہ پہلی رومینٹک کامیڈی فلم ہوگی ، جب کہ اب تک انہوں نے صرف لیگ فلمیں ہی بنائی ہیں۔ میوزک ٹی سیریز ریلیز کرے گا جبکہ میوزک ڈائریکٹر پریتم ہیں۔

فلم کاموضوع 26 نومبر کو ہونے والے ممبئی بم دھماکوں اور حملوں کے گرد گھومتا ہے۔ فلم میں ایک کتے کا نام قصاب دکھایا گیا ہے جو دراصل ممبئی حملوں کے ملزم کا اصل نام ہے ۔ کئی ناقدین کا خیال ہے کہ یہ واقعہ ایک تنازع کی صورت اختیار کرسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کچھ سیاسی جماعتیں اسے ایشو بنالیں۔

XS
SM
MD
LG