رسائی کے لنکس

اگنی پتھ ‘ایک ارب کا بزنس کرنے میں کامیاب


اگنی پتھ ‘ایک ارب کا بزنس کرنے میں کامیاب
اگنی پتھ ‘ایک ارب کا بزنس کرنے میں کامیاب

رہتک روشن اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم ”اگنی پتھ“ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ ریلیز کے دوسرے ہی ہفتے اس فلم نے ایک ارب روپے کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ فلم جنوری کے آخری ہفتے میں ریلیز ہوئی تھی اور 5فروری تک اس نے بھارت بھر سے ایک ارب روپے کما لئے ۔
رہتک روشن اور پریانکا چوپڑا کے علاوہ فلم کے دیگر فنکاروں میں رشی کپوراور سنجے دت شامل ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر اور ڈائریکٹرکرن ملہوترا ہیں۔
ایک ارب روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی یہ رہتک کی پہلی فلم ہے جبکہ اس سے قبل ان کی ایک اور فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ صرف 8 کروڑ روپے کے فرق سے ایک ارب کا ریکارڈ بزنس کرنے سے رہ گئی تھی۔
ادھر پریانکا چوپڑا کی فلم ”ڈان ٹو“ نے بھی ایک ارب روپے کا بزنس کیا تھا یوں ”اگنی پتھ“ ایک ارب روپے کا بزنس کرنے والی ان کی دوسری فلم بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اپنی ساتھی فنکارہ آسین کے برابر آکھڑی ہوئی ہیں جن کی دوفلمیں ”گجنی “ اور ”ریڈی“ ایک سو کروڑ(ایک ارب روپے) کا بزنس کرکے ریکارڈ بنا چکی ہیں۔
”اگنی پتھ“ سن 1990ء میں اسی نام سے بننے والی فلم کا ری میک ہے جس کے ہیرو بگ بی یعنی امیتابھ بچن تھے۔ اس حوالے سے کسی کو بھی یہ امید نہیں تھی کہ ری میکنگ اس قدر کامیاب ثابت ہوگی کہ دیگرفلموں کو پیچھے چھوڑ جائے گی اور ” باڈی گارڈ “جیسی اربوں کا بزنس کرنے والی فلمیں کے ہم پلہ آکھڑی ہوگی۔

XS
SM
MD
LG