رسائی کے لنکس

رنبیر کپور ، کرینہ کپور سے آگے ، ’برفی ‘ہٹ ۔۔ ’ہیروئن‘ ان فٹ ہوگئی


رنبیر کپور
رنبیر کپور

بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم لڑکے اور دماغی طور پر کمزور رہ جانے والی لڑکی کے پیار کی سادہ سی کہانی دیکھنے والوں کو ایسی بھائی کہ فلم باکس آفس پر چھا گئی

لاکھوں دلوں کی دھڑکن ’ڈیشنگ ‘رنبیر کپور کی فلم ”برفی“ کی ریلیز سے پہلے کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ’ سمپل اور کیوٹ‘ لو اسٹوری باکس آفس پر ایسا تہلکہ مچائے گی کہ کپور فیملی کی ہی ایک اورممبر کرینہ کپور کی گلیمر اور اسٹائل سے بھرپور فلم’ ’ہیروئن‘ ‘ بھی اس سے مات کھا جائے گی۔

بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم لڑکے اور دماغی طور پر کمزور رہ جانے والی لڑکی کے پیار کی سادہ سی کہانی دیکھنے والوں کو ایسی بھائی کہ فلم باکس آفس پر چھا گئی اور صرف بھارت ہی نہیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی ”برفی‘ ‘ہٹ قرار پائی۔

”برفی “کی کامیابی نے ’کپور بوائے ‘کے لئے ٹربوکا کام کیا اور وہ ایک ہی جھٹکے میں اپنے ساتھی اداکاروں سے بہت آگے نکل گئے ۔ رنبیر ا س فلم میں سوئٹ لورر بوائے کے طور ہی نہیں بلکہ منجھے ہوئے اداکار کے روپ میں بھی سامنے آئے اور چھا گئے۔اس فلم کے بعد ان کی باکس آفس ویلیو بھی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

شاید پبلک بھی اب گلیمر سے بو ر ہو کر سادہ اور رومینٹک فلمیں دیکھنا چاہتی ہے اور اسی لئے رنبیر نے باکس آفس کی دوڑ میں حاصل کرلی نمبر ون پوزیشن اور ان کی کزن کرینہ ”ہیروئن“ کے ساتھ ہونے کے باوجود ان سے کافی پیچھے رہ گئیں۔

’ ’برفی “ کی مٹھاس اب صرف بھارت تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ پوری دنیا لطف اٹھائے گی کیونکہ برفی” آسکر ایوارڈز“ کی” بیسٹ فارن لینگویج فلم کیٹگری“ میں بھارت کی جانب سے مقابلہ کرے گی۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق تیس کروڑ روپے سے تیار ہونے والی ”برفی“14 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی ۔ بھارتی مارکیٹ سے یہ اب تک ساڑھے بیاسی کروڑ روپے کما چکی ہے۔اس کے مقابلے میں فلم ” ہیروئن“ کے باکس آفس کلیکشن بتیس کروڑ روپے رہے۔اگرچہ بیس کروڑ روپے کے بجٹ کی فلم نے اپنی لاگت پوری کرلی ہے لیکن وہ ”برفی“ کی طرح بڑی اورکامیاب فلم ثابت نہیں ہوئی۔

’برفی انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی غیرمعمولی طورپر اچھا بزنس کر رہی ہے۔گزشتہ منگل تک اس نے 48لاکھ ڈالرز کا بزنس کر لیا تھا جبکہ مارکیٹ اطلاعات یہ ہیں کہ فلم دوسرے ہفتے بھی رش لے رہی اورپورے ہفتے میں کسی بھی دن سنیماہالز سے ”ہاوٴس فل“ کا بورڈ نہیں اترا۔
XS
SM
MD
LG