رسائی کے لنکس

کابل: وزارتِ داخلہ کے نزدیک کار بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک


افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ قصابہ کے علاقے میں صبح سات بجکر 25 منٹ پر ہوا۔
افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ قصابہ کے علاقے میں صبح سات بجکر 25 منٹ پر ہوا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق, بدھ کی صبح وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وہاں موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم، کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل، افغان حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ کار بم دھماکہ قصابہ کے علاقے میں صبح سات بجکر 25 منٹ پر ہوا جس میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ دارالحکومت کابل میں دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغان حکومت نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کے بدلے دو طالبان کمانڈروں اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کو رہا کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق، یہ واضح نہیں ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف کون سا مقام تھا۔

افغان میڈیا کے مطابق، جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہاں محکمہ انسداد منشیات کے دفتر کے علاوہ متعدد غیر ملکی این جی اوز (غیر سرکاری تنظیموں) کے دفاتر موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG