افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب بدھ کی صبح کار بم دھماکا ہوا ہے جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے سے وہاں موجود کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
کابل میں کار بم دھماکہ

1
افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کار بم دھماکہ قصابہ کے علاقے میں صبح سات بجکر 25 منٹ پر ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کا معائنہ کر رہے ہیں۔

2
دھماکے کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے جو فضا میں دور دور تک دکھائی دیے۔

3
افغان سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار دھماکے کے مقام پر موجود ہے اور حالات کا جائزہ لے رہا ہے۔

4
افغان میڈیا کے مطابق جس علاقے میں دھماکہ ہوا وہاں محکمہ انسداد منشیات کے دفتر کے علاوہ متعدد غیر ملکی این جی اوز (غیر سرکاری تنظیموں) کے دفاتر موجود ہیں۔