افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب بدھ کی صبح کار بم دھماکا ہوا ہے جس میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے سے وہاں موجود کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
کابل میں کار بم دھماکہ

5
دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ایک افغان شہری ٹوٹے ہوئے شیشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر رہا ہے۔

6
افغان سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے مقام کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

7
یاد رہے کہ دارالحکومت کابل میں دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغان حکومت نے طالبان کے قبضے میں موجود امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کے بدلے دو طالبان کمانڈروں اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی کو رہا کیا ہے۔ تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔