رسائی کے لنکس

امریکی صدر کا پالتو کتا"کمانڈر" ٹیلی ویژن شو میں جلوہ گر ہو گا


امریکی خاتون اول کے پالتو کتے کمانڈ"ر کی ٹی وی شو کے لیے ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
امریکی خاتون اول کے پالتو کتے کمانڈ"ر کی ٹی وی شو کے لیے ویڈیو ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن کا پالتو کتا " کمانڈر " سپربال سنڈے میں پہلی بار ٹیلی ویژن اسکرین پر نمودار ہو گا۔

جرمن شیفرڈنسل کا یہ پالتو کتا بائیڈن کی بیگم جل کےساتھ جانوروں سے محبت کے بارےمیں تیار کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں " پپی بال ایٹ " سے متعلق اتوار کی نشریات کے دوران جلوہ گر ہو گا۔ خاتون اول کےدفتر نے جمعرات کو اس ویڈیو کو ٹویٹ کیا ہے۔ یہ مقابلے ویلنٹائن ڈے سے ایک دن پہلے یعنی پیر کو ہوں گے۔

اس ویڈیو میں خاتون اول کہتی ہیں " ہیلو ، میں جل بائیڈن ہوں ، یہاں وائٹ ہاؤس میں اپنے نئے پالتو کتے "کمانڈر" کے ساتھ۔ آپ جانتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈےمیری پسندیدہ تعطیلات میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ محبت کے بارے میں ہے"

خاتون اول سرمئی بندگلے کا سوئٹر پہنے، جس پر سامنے گلابی حروف" AMOUR" لکھا ہوا ہے، وائٹ ہاؤس کےمووی تھیٹر میں" کمانڈر" کےساتھ بیٹھی ہیں۔

وہ مزید کہتی ہیں کہ " پالتو جانور رکھنا بہت شاندار تجربہ ہے۔ وہ ہمیں روزانہ غیر مشروط محبت ،خوشی اور سکون فراہم کرتے ہیں، ہم سب آپ کو ویلنٹائن ڈے کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہیں"۔

صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن اپنے پالتو کتے کمانڈر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔
صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن اپنے پالتو کتے کمانڈر کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں چہل قدمی کر رہے ہیں۔

دوسری فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ وہ دونوں وائٹ ہاؤس کے لان میں کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ برس جل بائیڈن نے"پپی بال ایٹ" شو میں نشر کرنے کے لیے جو پبلک سروس پیغام فلملایا تھا ، اس میں عالمگیر وبا کی صورت حال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماسک پہننےکو موضوع بنایا گیا تھا۔ اس اشتہار میں وہ اپنی فیملی کے پالتو جانوروں، جرمن شیفرڈ، چیمپ اور میجر کے درمیان کھڑی تھیں۔

چیمپ گزشتہ برس چل بسا تھا اور میجر کو اس کے جارحانہ رویے کی وجہ سے ڈیلاویئر بھیج دیا گیا ہے ۔ صدر بائیڈن اورخاتون اول جل بائیڈن حال ہی میں ایک پالتو بلی وائٹ ہاوس میں لے آئے ہیں، جس کا نام "ولو" رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG