کراچی —
سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی جمعہ کو منائی جائے گی، جس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے عمومی طور اور سندھ سے خاص طور پر، ہزاروں افراد کا مجمع گڑھی خدابخش میں جمع ہو رہا ہے۔ جمعرات کو دن بھر عام لوگوں، پارٹی کارکنوں، عہدیداروں اور پی پی کے ہمدردوں و حمایتی افراد کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
برسی کے حوالے سے مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں صبح 9 بجے شروع ہوگی۔ اس موقع پر ان کے مزار پر قرآن خوانی ہوگی، چادریں چڑھائی جائیں گی، جبکہ لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ رات کے وقت، مزار پر چراغاں بھی کیا جائے گا۔ جبکہ، دن بھر فاتحہ خوانی بھی جاری رہے گی۔ سہ پہر دو بجے جلسہ عام منعقد ہوگا۔
اہم اعلان متوقع: بلاول لاڑکانہ سے انتخاب لڑلیں گے
ستائیس دسمبر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کا دن ہے۔ تاہم، اندرونِ سندھ اسے برسی سے زیادہ بڑے سیاسی ’ایونٹ‘ کی حیثیت حاصل ہے۔
پیپلز پارٹی کے قریبی افراد کے حوالے سے ’وی او اے‘ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق، پیپلز پارٹی برسی والے دن سے 18 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔
ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ جمعہ کو بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے بلاول بھٹو لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے 204سے ضمنی انتخاب لڑکر اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔
یہ بلاول کی آبائی نشست ہے جس سے ان کے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ، نانی نصرت بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو انتخابات جیتی آئی ہیں۔ ویسے بھی لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔
بلاول کے این اے 204کی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ بدھ کو نوڈیرو میں ہونے والے ایک اجلاس میں ہوچکا ہے۔ تاہم، اس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کو برسی کے موقع پر ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
رواں سال مئی میں ہونے والے عام انتخابات میں یہ نشست پی پی رہنما ایاز سومرو نے جیتی تھی، جِن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر کا عہدہ دے کر یہ نشست خالی کرلی جائے گی۔