رسائی کے لنکس

نوبل انعام یافتہ محمد یونس عہدے سے فارغ


محمد یونس (فائل فوٹو)
محمد یونس (فائل فوٹو)

بنگلا دیش کے مرکزی بینک نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو گرامین بینک کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ایک عہدیدار اسد الزماں نے بدھ کے روز بتایا کہ مرکزی بینک نے گرامین بینک کو اس سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

اس حکم نامے کے بارے میں محمد یونس کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ ان پر گرامین بینک میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی وجہ سے کافی دباؤ چلا آرہا تھا۔ یونس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک روز قبل مرکزی بینک کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کو بھی ایک خط لکھا گیا ہے جس میں 70سالہ محمد یونس کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا کیونکہ وہ ریٹائرمنٹ کی عمر یعنی 60سال سے تجاوز کرچکے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے یہ قوانین گرامین بینک پر بھی لاگو ہوتے ہیں کیونکہ حکومت اس کے 25فیصد حصص کی مالک ہے۔

گرامین بینک بنگلا دیش کے دیہاتوں میں غریب لوگوں کو آسان قرضے فراہم کرتا ہے۔ اس بینک اور محمد یونس کو 2006ء میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG