بنگلا دیش میں حزب مخالف کی احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ اتوار کو پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا۔
حزب اختلاف قومی انتخابات ایک آزاد عبوری حکومت کی نگرانی میں کرانے کے مطالبے کے ساتھ یہ ریلیاں نکال رہی ہے۔
دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس نے سڑک کو بند کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
گرفتار کیے جانے والے مظاہرین کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد گھریلو ساختہ بموں سے گاڑیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔
وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ایک آئینی ترمیم کے ذریعے انتخابات آزاد عبوری حکومت کی زیر نگرانی کرنے کو ختم کردیا تھا اور حزب مخالف اسی کی بحالی کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔