رسائی کے لنکس

عالمی بینک نے بنگلہ دیش کا قرضہ معطل کردیا


عالمی بینک نے بنگلہ دیش کا قرضہ معطل کردیا
عالمی بینک نے بنگلہ دیش کا قرضہ معطل کردیا

عالمی بینک نے بنگلہ دیش میں ایک پل کی تعمیر کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے قرضے کی فراہمی معطل کردی ہے ، جب کہ حکومت تعمیراتی عمل میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کررہی ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر مالیات نے پیر کے روز کہا کہ عالمی بینک نے عارضی طورپر رقوم کی فراہمی روکی ہے۔

عالمی بینک کے قرضے کو ملک کے سب سے بڑے دریا پرپل تعمیر کرنے کے لیے استعمال کیا جارہاتھا۔ اس پل کے ذریعے ملک کے شمال مغربی حصے دارالحکومت ڈھاکہ ا ور چٹاگانگ کی بندرگاہ سے منسلک ہوجائیں گے۔

دریائے پدما پر دو ارب 90 کروڑ ڈالر سے تیار ہونے والے اس پل کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس سال کے اختتام سے پہلے مکمل ہوجائے گا۔

پل کی لمبائی چھ کلومیٹر سے زیادہ ہے اور اس کے ڈیزائن میں ایک بڑی شاہراہ اور ریلوے لائن بھی شامل ہے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ پل کی تعمیر سے ملک کے الگ تھلگ جنوبی حصے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG