رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگلے ماہ کی آخری تاریخوں میں انگلینڈ اور ویلز میں شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے بنگلہ دیش نے منگل کو اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ کی سربراہی مشرفی مرتضیٰ کو سونپی گئی ہے تاہم کسی بھی سبب ان کی غیر موجودگی میں شکیب الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے جنہیں نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلان میں 15 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، مشرفی مرتضیٰ، شکیب الحسن، تمیم اقبال، لٹن داس، سومیا سرکار، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، محمد مٹھن، صابر رحمن، محمد سیف الدین، مہدی حسن، روبیل حسین، مستفیض الرحمن اور ابو جاوید

ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے لیے اب تک نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور اب بنگلا دیش اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر چکے ہیں۔

جن ٹیموں کے اسکواڈز کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے ان میں پاکستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آئرلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ 18 اپریل کو اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کریں گے۔

XS
SM
MD
LG