رسائی کے لنکس

بنگلور :ٹکٹ کی خریداری کے منتظر افراد پر پولیس کا لاٹھی چارج


بنگلور :ٹکٹ کی خریداری کے منتظر افراد پر پولیس کا لاٹھی چارج
بنگلور :ٹکٹ کی خریداری کے منتظر افراد پر پولیس کا لاٹھی چارج

بھارتی شہر بنگلور میں جمعرات کو ورلڈ کپ میچ کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے والوں اور پولیس کے درمیان تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے ایم چیناسوامی اسٹیڈیم کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد بدھ سے ہی خیمہ زن تھی۔ ٹکٹ کی کمیابی کے باعث یہ افراد مشتعل ہوگئے جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کے ممبئی میں ہونے والے فائنل میچ کے لیے آئی سی سی نے آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن رواں ہفتے اس کی ویب سائیٹ کریش کر جانے سے ایک بھی ٹکٹ فروخت نہ ہوسکا جس کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم نے آن لائن فروخت کا منصوبہ ترک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG