رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں حزبِ مخالف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری


بنگلہ دیش میں حزبِ مخالف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری
بنگلہ دیش میں حزبِ مخالف کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف ہڑتال پیر کو مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے دوران مظاہرین کی جانب سے مزید کئی گاڑیوں کو نذرِ آتش کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

دوروزہ ملک گیر ہڑتال کی اپیل حزبِ مخالف کی جماعت 'بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی' اور اس کی اتحادی تنظیم 'جماعتِ اسلامی' نے دی ہے اور یہ اپنی نوعیت کی رواں ماہ میں دوسری ہڑتال ہے۔

حزبِ مخالف کی جماعتیں ملکی آئین میں کی جانے والی ایک مجوزہ ترمیم کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں جس سے ان کے بقو ل موجودہ حکومت کو فائدہ ہوگا۔

ہڑتال کے موقع پر پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان دارالحکومت ڈھاکا میں جھڑپیں بھی ہوئیں جہاں سے کئی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ دیگر شہروں کے علاوہ ملک کے دوسرے بڑے شہر چٹاگانگ میں بھی ہڑتال رہی۔

حکمران جماعت عوامی لیگ کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے آئین میں ترمیم تجویز کی ہے جس کی منظوری کے بعد انتخابات کے تین ماہ کے عرصے کے دوران غیر جانبدار نگران حکومت کا نظام ختم ہوجائے گا۔

XS
SM
MD
LG